پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلہ لئی نے نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلہ لئی نے نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا


لاہور (24 نیوز) عائشہ گلہ لئی کا تحریک انصاف کے خلاف نیا مشن، عائشہ گلہ لئی نے پاکستان تحریک انصاف گلہ لئی کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ گلہ لئی نے پی ٹی آئی کی سینئر ترین رہنما سیما انوار سے لاہور میں ملاقات کی اور ان سے نئی پارٹی کی تشکیل کیلئے اظہار خیال کیا۔ عائشہ گلہ لئی نے سیما انوار کو پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنی پارٹی میں آنے کی دعوت بھی دی۔

عائشہ گلہ لئی نے کہا کہ ان کی نئی پارٹی سے خواتین کو عزت اور سپورٹ ملے گی۔ سیما انوار نے عائشہ گلہ سے کہا ان پر الیکشن کا بہت بوجھ ہے اس لیے ان کیلئے ایسا کرنے آسان نہیں ہوگا، جس پر عائشہ گلہ نے سیما انوار سے کہا کہ عمران خان ان کو الیکشن میں مخصوص سیٹ پر منتخب نہیں کریں گے۔