ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی: 2017 میں 50کروڑ 17لاکھ، 80ہزار50 کے جرمانے


کراچی (24 نیوز) بدترین ٹریفک جام کے باوجود پولیس اہلکار شہریوں کے چالان کرنے میں مصروف رہے، سال دو ہزار سترہ کے دوران شہریوں کو جرمانے اور ٹریفک پولیس کی وصولیوں کی تفصیل کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سال دو ہزار سترہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے غیر ذمہ دار ڈرائیورز کی جیبوں سے پچاس کروڑ سترہ لاکھ ، 80 ہزار پچاس روپے جرمانے کی مد میں وصول کیے۔

ٹریفک پولیس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق کل 23 لاکھ 43 ہزار 978 چالان کیے گئے۔ کل 21 لاکھ 22 ہزار 477 چالان شہریوں کی جانب سے ادا کیے گئے۔ 6 لاکھ 75 ہزار 291 بغیر ہیلمٹس والوں کے چالان کاٹے گئے۔ ون وے خلاف ورزی پر 5 لاکھ 54 ہزار 453 چالان ہوئے۔ لال بتی کی خلاف ورزی پر شہریوں کے 2 ہزار 781 ، فینسی نمبر پلیٹس پر 4 ہزار 903، تیز رفتاری اور غیر زمہ دارانہ ڈرائیونگ پر 18 ہزار 41 چالان ہوئے۔