آرمی چیف کی ہدایت پر بیمار بچے کی خواہش پوری کر دی گئی


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیمار بچے کی ویڈیو پیغام کے ذریعے ملاقات کی خواہش، آرمی چیف کی ہدایت پر بیمار بچے کی خواہش پوری کر دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کور کمانڈر لاہور لیفٹینیٹ جنرل عامر ریاض نے بیمار بچے سے چلڈرن ہسپتال میں ملاقات کی۔ بچے کو مزید علاج کے لیے سی ایم ایچ لاہور منتقل کر دیا گیا۔ احسن حسین نامی بچہ یکم دسمبر سے ہسپتال میں داخل تھا۔