سگریٹ پیکٹ پر وارننگ حجم بڑھانے کے احکامات جاری

سگریٹ پیکٹ پر وارننگ حجم بڑھانے کے احکامات جاری


اسلام آباد (24 نیوز) سگریٹ پیکٹ پرتصویری وارننگ کے حجم میں اضافے کے معاملہ پر وزارت قومی صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حجم میں اضافہ یکم جون 2018 سے ہو گا۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تصویری وارننگ کے حجم میں اضافہ یکم جون 2018 سے ہو گا۔ سگریٹ پیکٹ پر تصویری وارننگ کے حجم میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سگریٹ پیکٹ پر موجودہ تصویری وارننگ کا حجم ڈبیہ کا چالیس فیصد ہے۔ وفاقی کابینہ نے رواں ماہ تصویری وارننگ کے حجم میں اضافہ کی منظوری دی تھی۔