کوئٹہ: بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث تین گھروں کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا


کوئٹہ (24 نیوز) صحبت پور کے نواحی گاؤں حاجی ابراہیم کھوسو میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث تین گھروں کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے گھروں میں موجود سارا سامان جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے نواحی گاؤں میں شارٹ سرکٹ کے باعث تین گھروں کو آگ لگ گئی، آگ لگنے سے گھروں میں موجود سارا سامان جل گیا، جبکہ ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

آمدادی ٹیم کی جائے حادثہ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے گاؤں والے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔