اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافے کی سفارش کردی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافے کی سفارش کردی


اسلام آباد (24 نیوز) اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافے کی سفارش کردی ۔پیٹرول 4 روپے 6 پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 83 پیسے اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں یکم جنوری سے مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دیدی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 83 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے 58 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔ حکومت 31 دسمبرکو نئی قیمتوں کی منظوری دے گی۔