لاہور پریس کلب کے باہر لگے بینئرز نے تبدیلی سرکار کا پول کھول دیا

لاہور پریس کلب کے باہر لگے بینئرز نے تبدیلی سرکار کا پول کھول دیا


24نیوز : وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لاہور کی عوام نے شدید غصے و رنج ظاہر کیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے مہنگائی بڑھنے سے کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔ 2018 کے الیکشن سے قبل آپ نے بہت بڑے بڑے دعوے کیے تھے، بےروزگار نوجوانوں کو 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا جو ابھی تک شروع نہ ہوسکا۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے آتے ہی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، پیٹرول، گیس، بجلی یہاں تک کہ ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب نئے پاکستان کے جھوٹے نعرے پر آپ کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شازیہ بشیر

Content Writer