شہتوت کی لکڑی کی ٹوکریاں

شہتوت کی لکڑی کی ٹوکریاں


24نیوز : پاکپتن میں شہتوت کی لکڑی سے ٹوکریاں بنانے کا کاروبار اب بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہتوت کی ٹہنی کو تراشنا، تنکا تنکا جوڑ کر ٹوکری بناتا محنت اور مہارت کا بہترین امتزاج ہے ایک وقت تھا جب دیہاتوں میں ہاتھ سے بنی ٹوکریاں بنانے اور استعمال کرنے کا رواج عام تھا ٹوکریاں شہتوت کے درخت کی تازہ شاخوں سے بنائی جاتی ہیں دیہاتوں میں ان ٹوکریوں کا استعمال بہت سے کاموں کیلئے ہوتا ہے۔

  شہتوت کی چھڑیاں بہت لچکدار اور مضبوط ہوتی ہیں جس سے ایک مضبوط ٹوکری بنتی ہے جن میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے سائز کی ٹوکریاں شامل ہیں۔

لکڑی سے بنی یہ ٹوکریاں کاریگر کی محنت کا شاہکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری ثقافت کا حصہ بھی ہیں۔

شازیہ بشیر

Content Writer