اداکار انوپم کھیر وزیر اعظم بن گئے

اداکار انوپم کھیر وزیر اعظم بن گئے


ممبئی( 24نیوز )بھارتی فلموں کے مشہور اداکار انوپم کھیر وزیر اعظم بن گئے۔

آپ جو سمجھ رہے وہ غلط سمجھ رہے ہیں وہ حقیقت میں نہیں بلکہ ایک فلم میں وزیر اعظم کے کردار میں سامنے آئے ہیں،انہوں نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ پر مبنی فلم ” دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر “میں منموہن سنگھ کا کردار نبھایا ہے۔

انہوں نے صرف کردار ہی نہیں نبھایا بلکہ آسکر ایوار ڈ کا بھی مطالبہ کردیا ہے،انوپم نے کہا کہ میرے نزدیک اس فلم کے بعد بھارت کو اکیڈمی ایوارڈز میں داخل کرنا چاہئے اور مجھے میری کارکردگی پر آسکر کے لئے نامزد کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے اپنی تعریف میں کہا کہ جس کسی نے بھی اس فلم کا ٹریلر دیکھا ، اس کا کہنا تھا کہ میں بالکل من موہن جیسا دکھ رہا ہوں یہاں تک کہ میری والدہ بھی مجھے پہچان نہیں پائیں،بھارتی فلم دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر کے ٹریلر نے بھارت میں سیاسی ہلچل مچادی ہے جس میں من موہن سنگھ کے 10سالہ دور حکومت اور کانگریس پر گاندھی خا ندان کی گرفت سے لے کر کئی اندرونی کہانیوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بی جے پی اور کانگریسی حا میوں میں ایک دوسرے پر تنقید کا بازار گرم ہو گیا ، کانگریس کے کئی رہنما فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے لگے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer