کراچی میں نشے کی لت عام ،آئس اور شیشہ کھلے عام فروخت ہونے لگے

کراچی میں نشے کی لت عام ،آئس اور شیشہ کھلے عام فروخت ہونے لگے


24نیوز : کراچی میں آئس اور شیشے کا نشہ عام ہونے لگا،24  نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، آئس کے نشے میں ملوث چار طالب علموں کو گرفتارکرلیا۔

آئس کے نشے میں ملوث 4 طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا ذرائع کے مطابق کلفٹں اور ڈیفنس کے علاقوں میں مزید بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں آئیس کے نشہ کی فراہمی کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے اب تک 30 ڈیلرز کو گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب گلشن اقبال میں موجود6 بڑی جامعات کے طلبہ کو نشے کی لت میں لگانے والےمافیا کےخلاف ایس پی گلشن طاہر نورانی نے حکمت عملی ترتیب دینےکا فیصلہ کرلیا، کہتے ہیں جامعات کے نزدیک ریسٹورنٹس پرنظررکھی جائےگی۔

ایس پی طاہر نورانی کا کہنا ہے کہ زیادہ ترآئس آن لائن منگوائی جارہی ہےاس کے اصل کرداروں تک پہنچنے کے لیے سائبرکرائم ونگ سےرابطہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق نئی نسل کوآئس اوردیگرنشوں کی لت میں لگانےوالوں کےخلاف پولیس بھرپورایکشن کے لیے تیار ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer