”بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں ، گور پیا کوئی ہور“



کشمور( 24نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری کشمور میں جلسہ عام سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بولی تو میری میٹھی ہے لیکن اسلام آباد میں بیٹھے لوگ ،گونگے،بہرے اور اندھے ہیں،ہماری تاریخ ہے کہ ہم ڈرتے اور جھکتے نہیں۔انہوں نے بلھے شاہ کا شعر سناتے ہوئے کہا ہے کہ ” اسیں مرنا ناہیں گو ر پیا کوئی ہور“۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جتنا کاٹو گے ہم اتنا ہی بڑھیں گے،ہمیں جتنا دباﺅ گے اتنے بڑھیں گے،انہوں نے بغیر کسی کانام لیا کہ تیل ،گیس کے ٹھیکے میں نے نہیں لیا،یہ کام آپ کا ہے،پٹرول پمپ لگے تو ٹھیکہ آپ کا،بیکری بنے تو ٹھیکہ آپ کا،یہ لوگ میری حکومت نہیں گرا سکے،تم نے گانا گانا ہے گاﺅ،بینڈ بجانا ہے بجاﺅ،میں ملک میں ہوں ای سی ایل میں نام ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا،آپ کے پاس عقل نہیں تو میں کیا کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی کو شہید کیا لیکن بھٹو کو نہیں روک سکے،ہم سب کا مزاج جانتے ہیں کہ کس کے ساتھ کیسے چلنا ہے،ای سی ایل میں تم کیا نام ڈالو گے ہم نے تو پہلے ہی اپنا پاسپورٹ عدالت کو دے رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو دو مجھے تین سٹنٹ پڑے،ہم جانتے ہیں درد دل کیا ہوتا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer