چوہے ہزاروں لیٹر شراب پی گئے

چوہے ہزاروں لیٹر شراب پی گئے


دہلی ( 24 نیوز ) کارٹون فلموں میں تو آپ نےشرابی چوہے دیکھے ہوں گے مگر دہلی میں شرابی چوہےایک دو نہیں ہزار لیٹر شراب پی گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بریلی کے کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کے اسٹور روم میں شراب  کی کچھ بوتلیں غائب تھیں جبکہ بعض خالی تھیں اور ان میں سوراخ بھی تھے، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھی نندن سنگھ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے کہ چوہوں نےشراب پی تھی یا نہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہم چوہوں کے اس گینگ کو پکڑ لیں گے تاکہ آئندہ کوئی چوہا مال خانے میں داخل ہونے کی کوشش نہ کرے.

دوسری جانب ابھی نندن سنگھ نے شراب  کی واضح مقدار سے متعلق تصدیق نہیں کی لیکن ٹائمز آف انڈیا کے ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن نے تصدیق کی تھی کہ تقریبا ایک سے دو ہزار لیٹر شراب غائب ہوئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer