چینی کمپنی

چینی کمپنی "ہواوے" نے سام سنگ اور ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا


24نیوز: مشہور چینی کمپنی " ہواوے "سب پر بازی لے گیا،  رواں سال ہواوے کی فروخت میں اتنا اضافہ ہوا کہ سام سنگ اور ایپل جیسی کمپنیوں کو بھی خطرہ لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے سال 2018 میں فروخت ہونے والے موبائل فونز کی تفصیلات دے دی ہیں۔ کمپنی کے مطابق 2018 میں 200 ملین اسمارٹ فونز فروخت ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ہواوے p20، میٹ 20 سیریز اور ہونر 10 سیریز فروخت ہوئے۔

واضح رہے کہ کمپنی 2010 میں متعارف ہوئی تھی جس کے بعد کمپنی تقریبا 30 لاکھ تک سالانہ موبائل فروخت کر پاتی تھی تاہم 2015 کے بعد اس کی فروخت میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اس سال 200 ملین فونز بیچ کر ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ہواوے نے رواں برس موبائل بنانے والی کمپنیوں میں ایپل سے جگہ چھینی جس کے بعد  کپمنی دوسرے نمبر پر آگئی اور مزید کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اب سب سے زیادہ موبائل فروخت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔