بندر کو جنسی طور پر ہراساں کرنا خاتون کو مہنگا پڑگیا

بندر کو جنسی طور پر ہراساں کرنا خاتون کو مہنگا پڑگیا


منصورہ ( 24 نیوز ) بندر   کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں مصر کی عدالت نے  پچیس سالہ خاتون کو   تین سال قید کی سزا سنادی۔

مصر کے سرکاری اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی مصر میں پیش آنے والے واقعہ پر منصورہ شہر کی عدالت نے بسمہ احمد نامی خاتون پربندر کو جنسی طور پرہراساں کرنے پر مبنی جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے تین سال قید کی سزا سنائی۔ مصری اخبار کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا خاتون کو اس سال اکتوبر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اسکی بندر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

اس ویڈیو میں بسمہ احمد کو نیل ڈیلٹا سٹی میں ایک پالتوجانوروں کی دکان پر بندر کے جسم کے مختلف حصوں کو چھوتے اور ہنستے ہوئے دکھایا گیا ہے اوراس دوران وہ غیرمناسب حرکت کرتی رہی جس پر اردگرد موجود لوگ مسکرا تے رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer