پاکستان میں پہلی بار آئس ہاکی میچ کا انعقاد

پاکستان میں پہلی بار آئس ہاکی میچ کا انعقاد


نلتر ( 24 نیوز ) پاکستان میں سرمائی کھیلوں کے حوالے سے نئے باب کا آغاز، ملکی تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقام نلتر میں کھیلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا پہلا آئس ہاکی میچ جی بی اسکاؤٹس اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،مقرر وقت تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا،  میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا ۔ایئر فورس کی ٹیم نے جی بی سکاوٹس کو پلنٹی شوٹ آؤٹ پر ایک صفر سے شکست دے کر تاریخ کا پہلا میچ جیت لیا، میچ کا واحد گول پاکستان ایئر فورس کی جانب سے شہر یار نے سکور کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer