اسلام آباد( 24نیوز ) میرا جی کپتان کی حکومت سے خوش ہیں اور اسی سلسلے میں انھوں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیاہے۔
گلابی میرا کی گلابی گلابی انگلش، مشہور و معروف اداکارا " میرا " نےجہاں اپنی اداکاری سے اپنے فینز میں لوہا منوایا ہوا ہے وہیں انھوں نے اپنی گلابی انگلش سے بھی اپنے چاہنے والوں کو اپنی طرف کھینچا ہوا ہے۔ اپنے ہر انٹرویو میں خبروں کی زینت بننے کا فن بھی رکھتی ہیں۔
اس بار اداکارا " میرا " اپنے انوکھے اسٹائل میں وزیراعظم کے نام لے کر آئیں ہیں دلچسپ پیغام ، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے کام سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔ پاکستان کو ایسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے، اداکارہ نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے عوام سے بھرپور چندہ دینے کی بھی اپیل کی۔
Meera approves PM Imran Khan’s performance so far ???? pic.twitter.com/J6MYvC6O4K
— Siasat.pk (@siasatpk) December 29, 2018