پشاور کے خواجہ سرا کا یو ٹرن، پہلے زیادتی کا الزام لگایا، پھر مکر گیا

پشاور کے خواجہ سرا کا یو ٹرن، پہلے زیادتی کا الزام لگایا، پھر مکر گیا


پشاور (24 نیوز) پشاور میں خواجہ سرا شمع اپنے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بیان سے مکر گیا، معاملہ کی ایف آئی آر میں نو افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

پشاور کے خواجہ سرا شمع کا یو ٹرن، پہلے زیادتی کا الزام لگایا، پھر اپنے ہی بیان سے مکر گیا۔ شمع کے اس یوٹرن کی وجہ کیا ہے، کوئی دباو یا غلط بیانی؟ یہ تو اسے ہی پتہ ہے۔ شمع کا کہنا ہے کہ بدفعلی کا الزام ڈر کے مارے لگایا تھا۔

تھانہ گلبہار کے ایس ایچ او عمر خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ملزم گرفتار کرلیے گئے، یہ واقعہ زیادتی کا نہیں بلکہ لڑائی کا تھا۔

شمع نے 22 جنوری کو اپنے ساتھ نو افراد کی اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا ، اس واقعہ کا چیف جسٹس نے بھی نوٹس لیا تھا۔