پیرا ڈائیز لیکس ،نیب نےسینیٹر عثمان سیف اللہ اورعبدالعلیم خان کو طلب کرلیا


اسلام آباد(24نیوز)پانامہ کے بعد پیرا ڈائیز لیکس کی آف شور کمپنیاں رکھنے والی شخصیات کی طلبی شروع ہو گئی،، نیب نے جواب کیلئے اہم شخصیات کو بلوا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کے بعد پیرا ڈائیز لیکس سیریل بھی منظرعام پر ہے، پیرا ڈائیز لیکس میں آف شور کمپنیاں رکھنے والی شخصیات کی نیب میں طلبی شروع ہو گئی، سینیٹر عثمان سیف اللہ اورعبدالعلیم خان کو نیب کا بلاوا آگیا۔
نیب کے مطابق سینیٹرعثمان سیف اللہ کی 34 آف شور کمپنیوں سامنے آگئیں،عبدالعلیم خان کی 4 مزید نئی کمپنیوں کا پتا چل گیا، دونوں شخصیات کو نیب لاہور نے 30 جنوری کو طلب کیا ہے۔
عبدالعلیم خان اور سینٹر عثمان سیف اللہ کو آف شور کمپنیوں سے متعلق تمام ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے ایس ای سی پی۔ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک سے ملنے والے ریکارڈ آف شور کمپنیوں کا پتا چلایا ہے۔ پیراڈائز لیکس میں آف شور کمپنیاں رکھنے والی اور بھی بہت سی اہم شخصیات کے نام جلد سامنے آنے والے ہیں۔