انڈر 19 ورلڈکپ : پاکستان اور بھارت کل دوسرے سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے

انڈر 19 ورلڈکپ : پاکستان اور بھارت کل دوسرے سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے


کرائسٹ چرچ(24نیوز) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل کرائسٹ چرچ میں مدمقابل ہوں گی،پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
جونئیرکرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستان ارو بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ پر مد مقابل ہوں گی،فاتح ٹیم میگاایونٹ کے  فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی' انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے لئے دونوں ٹیموں نے اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
علی زریاب،زید عالم،شاہین آفرین،روحیل نذیر،محمد موسی پاکستان کی امیدوں کا محور ہوں گے،پاک بھارت ٹاکرے کی فاتح ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی جس نے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دی۔
افغان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 181رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،اکرام علی 80رنز بناکر نمایاں رہے،کینگروز کے لئے جے مرلونے چار اور زیک ایونس نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بناکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،جیک ایڈورڈز72اور پارام اُپال 32 رنز بناکر نمایاں رہے،جیک ایڈورڈز کو عمدہ بلے بازی پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔