کراچی میں چلیں گی عالمی معیار کی بسیں، سندھ حکومت نے منظوری دے دی


کراچی (24نیوز) سندھ حکومت نے کردیا شہریوں کے لئے اچھا اعلان، کراچی میں چلیں گی عالمی معیار کی بسیں، سندھ حکومت نے منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ٹوٹی پھوٹی بسوں سے شہری کافی پریشان ہیں لیکن اب شیریوں کے لیے سندھ حکومت نے اچھا اعلان کردیا ہے۔اب کراچی کی سڑکوں پر چلیں گی عالمی معیار کی بسیں،وزیر اعلی سندھ نے منصوبے پر فوری عمل درآمد کے لئے 2 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ 15 دن میں بسیں شاہراہ فیصل پر چلتی نظر آئیں۔

دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے بتایا کہ ڈیوو کو 32 بسیں شاہراہ فیصل پر چلانے کی پیشکش دی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے کی کامیابی کے بعد شہر بھر کی دیگر اہم شاہراہوں پر ڈیوو کی بسیں چلائی جائیں گی۔