صدیوں پرانا ہندوؤں کامڑی مندر اپنے اندر کئی کہانیاں سموئے ہوئے

صدیوں پرانا ہندوؤں کامڑی مندر اپنے اندر کئی کہانیاں سموئے ہوئے


گوجرانوالہ(24نیوز) نواحی گاوں میں صدیوں پرانا ہندوؤں کامڑی والا مندر آج بھی اپنے اندر کئی کہانیاں سموئے ہوئےہے۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں بدو کی گوسائیاں میں ہندووں کی عبادت گاہ مڑی مندر کے بارے میں تاریخ بتاتی ہے کہ 47 کنال پر اسکی تعمیر ہوئی تھی۔ ہندو مذہب کے باسی خارش اور کوڑھ سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہاں آشنان کرنے آتے اور منتیں مانگتے تھے۔ مندر کے چاروں اطراف عقیدت مندوں کے لیے 2 حصوں میں تالاب بنایا گیا تھا۔ لیکن اب صرف تالاب کے آثار ہی باقی ہیں۔

شہریوں کے مطابق وہ یہاں آتے اور سیلفیاں بناتے ہیں۔ مندر کا زیادہ تر حصہ تاریخ کے اوراق میں ایسا دفن ہوا کہ اسکا ملنا مشکل ہی نہیں ناممکن لگتا ہے۔ لیکن مندر کی عمارت آج بھی منفرد فن تعمیر کا نمونہ ہے۔