انتظار قتل کیس؛سی سی ٹی وی فوٹیج نے سب رازوں کا پردہ فاش کر دیا


کراچی(24نیوز) 16روز قبل درخشاں تھانے کی حدود میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے انتظار کے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی کار نے انتظار کی کار کا راستہ روکا۔

تفصیلات کے مطابق کہ سیاہ رنگ کی کار نے انتظار کی کار کا راستہ روکا۔ کار میں انسپکٹر رحیم موجود تھا۔ جس کے ساتھ ہی دو موٹر سائیکل سوار ایسے نمودار ہوئے جیسے وہ انتظار کی کار کا تعاقب کررہے ہوں۔ ایک اہلکار نے اتر کر کار کا جائزہ لیا

اسی دوران ایک اور سیاہ کار جس میں ذرائع کے مطابق انسپکٹر اظہر سوار تھا اس نے گاڑی انتظار کے مقابل آکر روکی، اور موٹر سائیکل سوار سائیڈ پر ہوگئے۔ انتظار کی کار کے مقابل آنے والی کار سے اشارے ہوتے ہی انتظار کی کار دائیں جانب بڑھنے لگی جبکہ سائیڈ پر موجود اہلکار نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی سے انسپکٹر اظہر نے جانے دو کا اشارہ کیا جبکہ پیچھے سے کسی نے روکو کی آواز دی اور اہلکار نے فائرنگ شروع کردی۔ ایلک اہلکار کو فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فائرنگ بلال اور دانیال نامی افراد نے کی۔ بلال نے 12 اور دانیال نے 6 گولیاں چلائیں۔ گاڑی پر 4 گولیاں لگیں۔ جن میں سے ایک گولی ہیڈ سیٹ کو پار کرتے ہوئے انتظار کے سر پر جالگی۔ جو انتظار کی موت کا سبب بنی۔