کھاریاں میں سجایا گیا بیلوں کا میلا,زیادہ چکرلگانے والا بیل فاتح قرار


کھاریاں (24نیوز) بیلوں کا منفرد مقابلہ، کھاریاں میں ہرسال سجایا جاتا ہے، 10 منٹ میں سب سے زیادہ چکرلگانے والے بیل کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھاریاں کا نواحی گاؤں ڈھل ککہ ،جہاں بیلوں کا میلا سجایا گیا۔ ٹھمک ٹھمک چلتے یہ بیل مقابلے کے لیے مختلف شہروں سے لائے جاتے ہیں۔ خوبصورتی کے ساتھ بیلوں کی طاقت کا مظاہرہ بھی دکھایاجاتا ہے ۔کیوں کہ جس بیل میں ہوگا دم وہی ہوگا فاتح ۔ بیلوں کو 10 منٹ میں میدان کے چکر کاٹنا تھے جس بیل نے زیادہ چکرکاٹے وہی بیل انعام کا حقدار ہو گا۔

میلہ کے منتظمین کا کہنا تھا میلہ کے انعقاد کا مقصد ثقافت کو زندہ رکھنا ہے۔ بیلوں کے میلے جہاں شہریوں کو تفریح مہیا کرتے ہیں،وہیں ملکی ثقافت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔