انتظار کو انصاف کا انتظار،حساس اداروں کے افسران جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے نہ آئے


کراچی (24نیوز) کراچی میں انتظار قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی مشکوک ،جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹفکیشن محکمہ داخلہ سندھ نے نہیں بلکہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جاری کیا، وزارتِ داخلہ سندھ کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹفکیشن جاری کرنے کے لئے خط لکھ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معاملے کی جانچ کرنے والا تیسرا جے آئی ٹی کا اجلاس مؤخر کردیا گیا،،ممبران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن کیوں نکالا؟ نوٹفکیشن محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کیوں نہیں نکالا گیا، گزشتہ روز بھی حساس اداروں کے افسران جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے نہیں آئے۔
محکمہ داخلہ کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئیڈی آئی جی عامر فاروقی کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے،، نوٹفکیشن کے جاری ہونے کے بعد پھر سے معاملے کی جانچ پڑتال جے آئی ٹی کے تحت کی جائے گی اور پھر تیسرا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔