ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک،مستقبل کے ڈاکٹر مقابلے کے لئے تیار

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک،مستقبل کے ڈاکٹر مقابلے کے لئے تیار


کراچی(24نیوز)  ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا افتتاح، مستقبل کے ڈاکٹروں نے کھیلوں کے مقابلے میں خوب زور آزمائی کی۔

تفصیلات کے مطابق صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم ضروری ہے۔ طبی ماہرین نے اس مشورے پراب خو د بھی عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ مستقبل کے ڈاکٹروں نے ڈاو یونیورسٹی کے سالانہ اسپورٹس ویک میں کیا۔

طلبا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بننا آسان نہیں ایسے میں کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے کار آمد ثابت ہوتی ہیں۔ اسپورٹس ویک میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی پرجوش تھی اور تمام مقابلوں میں بھرپور حصہ بھی لیا۔ واضح رہے کہ ڈاو یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں مقابلوں کا یہ میدان 3 فروری تک سجا رہے گا۔