کراچی، بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر سیاسی سرگرمیاں


کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے بین الاقوامی تعلقات بڑھانے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وطن واپس پہنچتے ہی بین الاقوامی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کراچی میں سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے دیگر سفارتکاروں سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس کا شیڈول جلد باضابطہ طور پر بلاول ہاوس سے جاری کیا جائے گا۔