حیدرآباد: کچرے کے ڈھیر پر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی


حیدرآباد (24 نیوز) حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں شاہین ڈیری کے قریب کچرے کے ڈھیر پر دھماکا ، ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں شاہین ڈیری کے قریب کچرے کے ڈھیر پر دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ رخمی ہونے والے افراد کو طبعی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرانے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ رموٹ کنٹرول بم سے ہوا یا ہینڈ گرنیڈ کی وجہ سے۔