پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی


اسلام آباد (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری سے نوشہرہ سے منتخب سابق رکن خیبر پختونخوا سمبلی میجر ریٹائرڈ بشیر خٹک کی ملاقات، ملاقات کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے میجر ریٹائرڈ بشیر خٹک کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ میجر بشیر خٹک نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی پختونخوا کے عوام کو یقین ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی صوبے کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل دے گی۔

آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ متحرک ہو کر آئندہ انتخابات جیتنے کیلئے دن رات کام کریں۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مسز فریال تالپور، صدر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا ہمایوں خان، جنرل سکرٹری فیصل کریم کنڈی، سینیٹر سردار علی خان اور ایم پی اے ضیا اللہ آفریدی بھی موجود تھے۔