خاتون نے نمازِ جمعہ کی امامت کی


کیرالہ (24 نیوز) ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست کیرالہ کےعلاقہ ملا پورم میں خاتون نے نمازِجمعہ کی امامت کی جس سے نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نے نماز کی امامت کی۔ ریاست کیرالہ کے علاقہ ملا پورم میں قرآن و سنت سوسائٹی کی جنرل سیکرٹری جمیہ نے اپنے دفتر میں نماز جمعہ کی امامت کی۔ ذرائع کے مطابق مرد و خواتین سمیت 80افراد نے جمیہ کی امامت میں نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھئے: شہزادہ ولید بن طلال کو آج رہائی دے دی گئی

جمیہ کی امامت پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ حمایت اور مخالفت میں کثیر تعداد میں لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

جمیہ کا کہنا ہے کہ اسے یوٹیوب اور فیس بک کے ذریعہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں تاہم وہ ان دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔

پڑھنا نہ بھولئے:لندن، نام نہاد چیریٹی ڈنرمیں اخلاق کی دھجیاں اڑادی گئیں