چنیوٹ میں معدنیات کے ذخائر میں مبینہ خوردبرد کی تحقیقات کا حکم

چنیوٹ میں معدنیات کے ذخائر میں مبینہ خوردبرد کی تحقیقات کا حکم


اسلام آباد (24 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چنیوٹ میں معدنیات کے ذخائر میں مبینہ خوردبرد کی تحقیقات کا حکم دے دیا، چیئرمین نیب نے ڈی جی ہیومن ریسورس شکیل ملک کی ڈیپوٹیشن کو مزید توسیع دینے سے انکار کردیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بدعنوانی کی شکایات اور ان پر کارروائی کے لیے متحرک۔ نیب ہیڈکوارٹر میں بدعنوانی کی شکایات اور اقدامات کا جائزہ اجلاس، چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ عوام کو بدعنوانی سے متعلق شکایات کے طریقہ کار کو مزید آسان اور عوام دوست بنانا ہے۔ انہوں نے نیب ہیڈکوارٹر اور تمام ریجنل بیوروز میں شکایات سیل قائم کرکے قانون کے مطابق عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین نیب نے چنیوٹ میں معدنیات کے ذخائر میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیکھیں گے ماضی میں نیب نے کیوں اور کن حالات میں انکوائری ختم کرنے کا فیصلہ کیا، غلط فیصلے کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے گا۔

چیئرمین نیب نے کرپشن میں مبینہ ملوث ڈی جی ہیومن ریسورس شکیل ملک کی ڈیپوٹیشن کو توسیع دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔