لورا لائی: ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید

لورا لائی: ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید


لورالائی (24نیوز) لورالائی میں دہشت گردوں نے ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ژوب آفس میں امیدواروں کےانٹرویوزکےدوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی اوردستی بم بھی پھینکے۔حملے کے دوران 9پولیس اہلکارشہیدہوگئے جبکہ 8 اہلکاروں سمیت 21افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 4 دہشت گرد ڈی آئی جی آفس میں داخل ہوئے،  سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی سے2دہشت گردمارےگئے، ڈی آئی جی سمیت 15افسروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔