لڑکیوں کو گھر لے جا کر زیادتی کرنے والا شخص پکڑا گیا، زبردست چھترول ہوئی

لڑکیوں کو گھر لے جا کر زیادتی کرنے والا شخص پکڑا گیا، زبردست چھترول ہوئی


لاہور (24نیوز) لڑکیوں کو  نوکری کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے سرگرم گروہ کا ایک شخص پکڑا گیا۔

انسانی جسم کے متلاشی بھیڑیوں کے اس ملک  میں ان لڑکیوں کی حالت بہت بُری ہے جو لاوارث ہوتی ہیں یا جن کو روزی روٹی کی سخت ضرورت ہوتی ہے ۔ کچھ لڑکیوں کے گھروں کے حا لات اتنے بُرے ہوتے ہیں کہ ان بے چاری، مجبور لڑکیوں کو گھر کا خرچہ چلانے کیلئے نوکری کرنا پڑتی ہے اور نوکری کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے نکلنے والی لڑکیوں کو راہ چلتے لڑکے بُری نظروں سے دیکھتے ہیں اور کچھ تو ان کو چھیڑنے کی حد تک پہنچ جاتے ہیں لیکن مجبور بے سہارا لڑکیاں اس کو صبر سے برداشت کر لیتی ہیں اور اپنی کوشش جاری رکھتی ہیں کہ کہیں سے ان کو نوکری مل جائے اور وہ رزق حلال کما کر اپنا اور اپنے گھر کا خرچہ چلا سکیں لیکن افسوس کہ ہمارا معاشرہ اس بات کو خاطر میں نہیں لاتا اور چند اوباش اپنی ہوس کو پورا کرنے کیلئے چند  پیسے اور نوکری کی لالچ دیتے ہیں اور  ان کی عزتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے قانون اور اللہ کی ذات سے نہیں بھی ڈرتے۔

ایسا ہی واقعہ لاہورکے نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں پیش آیا جہاں ایک باقاعدہ سرگرم گروہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسا دے کر گھر لے جاتے تھے اور ان کے ساتھ زیادتی کر کے ان کو واپس چھوڑ جاتے تھے اور وہ معصوم لڑکیاں مزید اپنی عزت کا جنازہ نکلوانے کے ڈر سے اپنی آواز کو دبا لیتی تھیں ۔لیکن آج ایک باہمت لڑکی نے اس گروہ میں سے ایک لڑکے کو شہریوں کے ہتھے چڑھوا دیا،  22 سالہ لڑکی نے خود بھی اوباش شخص کومرغابنا کر جوتوں سے پٹائی کی۔شہریوں نے بھی اشفاق نامی اوباش کی تھپڑوں، مکوں اور زمین پر لٹا کر جوتوں سے چھترول کی جبکہ پانچ ملزم موقع سے فرارہوگئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔