الیکشن 2018: کونسی پارٹی کو کتنے ووٹ ملے؟

الیکشن 2018: کونسی پارٹی کو کتنے ووٹ ملے؟


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن 2018میں ووٹروں کی تعدادمیں 2پارٹیوں کےلیے اضافہ ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف اورعوامی مسلم لیگ کو2013کےانتخابات کےمقابلےمیں زیادہ ووٹ ملےجبکہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےووٹوں کی تعدادگزشتہ انتخابات سےکم ہوگئی۔

تحریک انصاف اورعوامی مسلم لیگ کےووٹ بڑھ گئے۔2013کےمقابلےمیں حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی پراعتمادکرنےوالوں کی تعدادکم ہوگئی۔الیکشن کمیشن کےمطابق 2018 کےانتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نےقومی اسمبلی کی نشستوں پرمجموعی طور پرایک کروڑ 68 لاکھ 57 ہزار 35 ووٹ لیے،جو 2013 میں پی ٹی آئی کی طرف سےحاصل کردہ ووٹوں سے119.5فیصدزیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں ڈاکٹر یاسمین کی انٹری
2018 کےانتخابات میں شیخ رشیدکی عوامی مسلم لیگ کو2013کےمقابلےمیں26.5فیصدووٹ زیادہ ملے۔1 لاکھ 17 ہزار719 ووٹروں نےان پراعتمادکاظہارکیا۔2018 میں پاکستان مسلم لیگ کوایک کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 225 ووٹ ملے،یہ تعداد 2018 کے ووٹوں سے13.3فیصدکم ہے،جبکہ پیپلز پارٹی کو68 لاکھ 94 ہزار296ووٹ ملےجو2013سےتقریبا17ہزارووٹ کم ہیں۔
الیکشن کمیشن کےمطابق قومی اسمبلی کےآزادامیدواروں کومجموعی طورپر60لاکھ11ہزار297ووٹ ملےجو2013 کےانتخابات میں آزادامیدواروں کےووٹوں سے 2.2فیصدزیادہ ہیں۔جبکہ حالیہ انتخابات میں اے این پی کےووٹوں کی تعدادبھی گزشتہ انتخابات سے78فیصدکم رہی۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔