الیکشن میں کامیابی پرسابق بھارتی کرکٹرز کی عمران خان کو مبارکباد

الیکشن میں کامیابی پرسابق بھارتی کرکٹرز کی عمران خان کو مبارکباد


دہلی(24نیوز) الیکشن میں عمران خان کی کامیابی پر سابق بھارتی کرکٹرز کافی خوش دکھائی دیئے اور انھوں نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا ہر کام جنون اور لگن سے کرتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو بھی عمران خان کےفین نکلے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچائیں گے اور مشکل وقت میں کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے۔ عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےان کامزیدکہناتھا عمران خان ہمیشہ جوڑنےکی بات کریں گے توڑنے کی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا

 کپل دیو نے انتخابات میں عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد دی دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوشی کی بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان میں پہلے بھی جنون تھا اور اب بھی ہے ۔سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہوجائے تو بے حد خوشی ہو گی ۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔