شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو بڑی آفر

شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو بڑی آفر


لاہور(24نیوز) وفاق اورپنجاب میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑعروج پرپہنچ گیا۔ صدرن لیگ شہبازشریف نے خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابط کیا اورسابق گورنرمخدوم احمد محمود سے ملاقات کی۔ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں حکومت کا اتحادی بننے کی پیشکش کردی۔

 پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق سے حمایت مانگ لی ۔ شہبازشریف نےخورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی حالات پرمشاروت کی ۔ خورشید شاہ کاکہناتھا کہ اسمبلی میں جاکرہی اپنا مقدمہ بہتراندازسے لڑسکتے ہیں. 

پڑھنا مت بھولیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں ڈاکٹر یاسمین کی انٹری 
مسلم لیگ ن کے صدرکا پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود سے بھی رابطہ ہوا. ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں شہبازشریف کا پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرنے پربھی اتفاق ہوگیا ۔مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ق لیگ سےبھی حمایت مانگ لی۔  ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے پرویزالہی کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات جلد ہوگی۔
پیپلزپارٹی کےرہنماخورشید شاہ کاایازصادق سے بھی رابطہ ہوا۔  دونوں رہنماآج ملاقات کریں گے۔ ذرائع کےمطابق میاں شہبازشریف بھی ممکنہ طورپرملاقات میں شامل ہوں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔