مختلف حادثات، واقعات میں 7 افراد جاں بحق

مختلف حادثات، واقعات میں 7 افراد جاں بحق


24نیوز: چارسدہ میں موٹرسائیکل سواروں پرفائرنگ سے دوافراد کو قتل کردیاگیا۔ پشاورمیں دوافرادکی لاشیں مل گئیں، ڈیرہ غازی خان کے قریب وین کے حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ کھاریاں میں پانچ سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کرچل بسا۔

چارسدہ کے تھانہ سرڈھیری کی حدودمیں موٹرسائیکل سواروں پرفائرنگ کردی گئی  جس کے نتیجے میں دوافراد دم توڑ گئے۔ مقتولین کی شناخت کامران اورسلمان کے نام سے ہوئی ۔ڈیرہ غازی خان سے کوہلوآنے والی مسافر وین حادثےکا شکار ہوگئی۔ خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔کھاریاں کے نواحی علاقہ پنجن کسانہ میں پانچ سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کردم توڑگیا۔ ریسکیوعملے نے نعش تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں:جیت کا جشن منانے پر لیگی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ،پی ٹی آئی کا نوجوان جاں بحق
پشاور کےعلاقے جبہ سہیل آباد سےدوافرادکی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں کی شناخت مسمات اورعمرکےنام سےہوئی ہے۔ایک شخص بے ہوش ہے۔میہڑ میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف کاشتکاروں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انڈس ہائی وے پردھرنا دے دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل رہی۔نارووال میں سرچ آپریشن کے دوران 2افراد کو دھرلیا گیا ۔  ملزموں سے اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔