نواز شریف کی طبیعت بگڑنے لگی، پمز ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان


راولپنڈی(24نیوز) نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ، سینے اور بازو میں تکلیف ، ای سی جی بھی غیر تسلی بخش قرار،  اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا امکان ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں صحت خراب ہوگئی۔  جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی ہے۔  خون میں کلاٹس کے باعث میاں نواز شریف کے دونوں بازوں میں شدید درد ہے۔  جیل انتظامیہ پنجاب حکومت سے رابطہ کررہی ہے۔ پنجاب حکومت سے اجازت ملتے ہی نواز شریف کو اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

دوسری جانب انتظامیہ اور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی  گئی۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔