مشہو کارٹون کردار مکی ماؤس کی آواز دم توڑ گئی

مشہو کارٹون کردار مکی ماؤس کی آواز دم توڑ گئی


(24 نیوز) معروف کردارمنی ماؤس کو اپنی آواز دینے والی وائس اوور آرٹسٹ روسی ٹیلر75 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔

بچوں کے مشہور و معروف کردارمکی ماوس کو تین دہائیوں سے زیادہ اپنی آواز دینے والی روسی ٹیلر 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔ والٹ ڈزنی کمپنی کے مطابق ان کا انتقال کیلیفورنیا میں ہوا۔ ٹیلر 1986 سے اینی میٹد ٹی وی سیریز، فلموں اور مکی ماوس کے لیے بطور وائس اوور ایکٹریس کام کر رہی تھیں۔ ان کی شادی بھی مکی ماوس کے وائس اوور آرٹسٹ وین ایلوائن سے ہوئی تھی، جنکا 2009 میں انتقال ہو گیا تھا۔

ان کی پیدائش 4 مئی 1944 کو میساچوسیٹس میں ہوئی تھی اور انہیں مکی ماوس کی آواز کے لیے 200 امیدواروں میں سے چنا گیا تھا۔