’’ہمیں پکڑا ہے تو حفیظ شیخ کو بھی جیل میں ڈالیں‘‘

’’ہمیں پکڑا ہے تو حفیظ شیخ کو بھی جیل میں ڈالیں‘‘


اسلام آباد(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ کہتے ہیں ہزاروں کروڑوں کھا گئے،آحفیظ شیخ کو بھی پکڑیں ہمارے ساتھ، حفیظ شیخ کو ڈالیں جیل میں اور پوچھیں کہاں ہیں ہزاروں کروڑوں۔

آصف علی زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ ملین مارچ میں شریک ہوں گے؟ آصف علی زرداری نے جواب دیا کہ ملین مارچ میں عدالت سے شریک ہوں گے،فکر نہ کریں، وہ بیرون ملک جا کرکہتے ہیں جہاں بیس بال کھیلی جاتی ہے،بیرون ملک پتہ ہی نہیں کرکٹ بیٹ کیا ہے؟۔

اس سے قبل آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت مانگ لی ، جج محمد بشیر نے نیب عملہ کو ہدایت جاری کردی کہ  زرداری صاحب کو عدالت کے دوسرے کمرے میں بچوں سے ملنے دیا جائے، عدالت سے اجازت ملنے کے بعدکمرہ عدالت میں آصف علی زرداری سے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو  نے ملاقات کی۔

عدالت نے آصف علی زرداری کا دس روزہ ریمانڈ دے دیا، آصف علی زرداری کو آٹھ اگست کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،عدالت منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر کا پہلے 10، پھر 11، پھر 13 اور چوتھی بار 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی ہے عدالت فریال تالپور کا بھی منی لانڈرنگ ریفرنس میں 4 بار جسمانی ریمانڈ دے چکی ہے، آصف علی زرداری کا پارک لین ریفرنس میں بھی دو بار جسمانی ریمانڈ دیا جا چکا ہے۔

اس موقع پر احتساب عدالت کے معزز محمد بشیر  نے استفسار کیا کہ دس دنوں کا ریمانڈ ٹھیک ہے اچھا ہے آپکی جان نیب سے چھوٹ جائے گی، آصف زرداری نے جواب دیا کہ نیب سے جان ہی تو نہیں چھڑوانی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer