وزیر مواصلات مراد سعید نے ای بلنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا

 وزیر مواصلات مراد سعید نے ای بلنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا


اسلام آباد(24 نیوز)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ای بلنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا ۔

چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم نے کہا ہے کہ  این ایچ اے مسافروں کی رہنمائی کے لیے ایپ متعارف کروا چکا ہے، ای بلنگ سسٹم سے کاغذات اور طویل وقت کے انتظار کے جھنجھٹ سے نجات ملے گی، ای بلنگ کی ایپ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی اپنی کوشش سے تیار کی گئی ہے۔

این اچ اے فنانس ایکسپرٹ عاطف غیور نے  ای بلنگ پر بریفنگ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای بلنگ ایپ ای گورننس انیشیٹو کا حصہ ہے، ای بلنگ سے کرپشن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملیگی، کسی بھی بل کی ٹریکنگ کی یہ ایپ خودکار طریقے سے نشاندہی کریگی، کسی بھی بل کی تاخیر پر یہ ایپ ذمہ دار کا تعین کریگی، پورٹل پر ٹھیکیدار بل لانچ کریگا اور کنسلٹنٹ اس کی تصدیق کریگا، تصدیق کے بعد بل کے تمام مراحل پر متعلقہ اداروں اور افسران کی کارکردگی سے آگاہی ملتی رہیگی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شکایت ہوئی تو اس سے متعلق بھی ایپ میں آپشن موجود ہے، ایپ میں آنے والی شکایات کے ازالے کے لیے 48 گھنٹے کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے، وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیج ہے منصوبوں کی بولی سے بلنگ تک کمیشن لیا جاتا رہا، آڈٹ میں سب سے بڑا معاملہ یہ سامنے آیا، کمیشن کلچر اور وقت کا ضیاع روک دیا گیا نہ وزیر نہ چیئرمین کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer