رینجرز کی پولیس کے ہمراہ بڑی کارروائی

رینجرز کی پولیس کے ہمراہ بڑی کارروائی


کراچی (24 نیوز) رینجرز نے پولیس کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارووائی کے نتیجہ میں 8 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان منشیات فروشی،لوٹ مار،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی کھوکھرا پار،ماڈل کالونی، گزری اور محمودآباد کے علاقہ میں کی گئی۔  گر فتا ر ملزمان میں عبدالصمد،یاسر بیگ،زین،رحیم عرف چاچا،رحیم خان،وارث علی،محمد نبی خاناور ذیشان شاہ شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔