بیگم کلثوم نواز کی حالت سے متعلق بچوں کے بیانات آگئے

10:23 AM, 29 Jun, 2018

وقار نیازی

لندن(24نیوز) بیگم کلثوم نواز کی حالت سنبھل نہیں سکی، حسین نواز  کا کہنا ہے کہ  والدہ کے جسم میں قوت مدافعت نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ  ایک ایک کر کے پوری ن لیگ کو ریس سے باہر کر دینا چاہتے ہیں۔

 سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے حالت تاحال بہتر نہ ہو سکی، اہل خانہ ، سیاسی و سماجی شخصیات نے آج بھی ان کی عیادت کی۔ مریم نواز بھی عیادت کو آئیں ۔انھوں نے کہا کہ  مسلم لیگ ن سے انتقام لیا جارہا۔ مخالفین خوب جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن جیت رہی ہے۔ اس لیے ہمارے امیدواروں کو ایک ایک کر کے ریس سے باہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب،پانچ سال کیلئے نااہل ہوگئے

حسین نواز کے مطابق والدہ ابھی بھی بے ہوش ہیں اور سیپٹی سیمیا انفیکشن بھی کم نہیں ہوا ۔اینٹی بائیوٹکس کی بھاری مقدار انہیں دی جا رہی ہے۔میاں نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اسماء نواز کے مطابق والدہ کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ انہوں نے قوم سے دعاوں کی اپیل بھی کی۔
سابق مشیر عرفان صدیقی کا کہناہے کہ منصفانہ انتخابات کا ہونا کسی کو نظر نہیں آرہا۔عوام اپنے ووٹوں سے تمام حربوں کو ناکام بنادیں گے۔بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لیگی کارکنان ، سماجی رہنما اور دیگر افراد بھی ہیلے سٹریٹ کلینک آئے۔

مزیدخبریں