عام انتخابات:تین مرحلے طے،دستبرداری کا آج آخری روز


اسلام آباد( 24نیوز ) عام انتخابات کے لیے تین مراحل طے کرلیے گئے اور اب اگلے مرحلے میں امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور ایسے امیدوار جن کے نامزدگی فارمز منظور ہوچکے ہیں وہ آج ہی اپنے پارٹی ٹکٹ بھی جمع کرائیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے الیکشن سے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی اور کل انتخابی نشان الاٹ ہوں گے،انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار یکم جولائی سے 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے اور 24 جولائی کو وقفے کے بعد 25 جولائی کو ملک بھر میں پولنگ ہوگی۔
پولنگ کے لیے انتہائی سخت اقدامات کیے جائیں گے اور فوج کی نگرانی میں پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا،حساس پولنگ سٹیشن پر سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی،ان کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات 2018کیلئے منشور پیش کر دیا
یاد رہے کہ انتخابی عمل کے لیے پہلے مرحلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا اور تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔