ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے24 نیوز میدان میں آگیا

ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے24 نیوز میدان میں آگیا


اسلام آباد(24نیوز) اٹھو پاکستانیو اپنے کل کےلیے،ووٹ دو اپنے مُستقبل کےلئے،انصاف اور قانون کی حکمرانی کےلیے،تعلیم ، صحت اورجمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے، 24 نیوزنے ملک بھرمیں ووٹ کی اہمیت اجاگرکرنے کےلئے بھرپورمہم شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کُچھ دیر کی زحمت ، برسوں کے سکون کا سبب بن سکتی ہے۔الیکشن 2018 میں اب چند ہی ہفتےہیں۔ اے اہل وطن تقدیربدلنے کا وقت کُچھ دور نہیں۔ ووٹ کاغذ کا ٹکڑا نہیں۔ تابناک مستقبل کا پروانہ ہے۔ ترقی کا ضامن ہے۔ حقوق کا محافظ ہے۔ تعلیم ،روزگار، امن،انصاف،جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہرپاکستانی کا کردار اہم ہے۔جو میں بھی ہوں جوتُم بھی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ اضافہ کردیا 

 الیکشن کے دن آپ کا ٹھکانہ گھر نہیں پولنگ بوتھ ہوناچاہیئے کہ ووٹ کی پرچی بدل سکتی ہے نظام کُہن کو۔ آپ کا ایک ووٹ کسی ایماندار اورباشعور نمائندے کو پارلیمنٹ میں لاسکتا ہے۔ جو لڑے گا آپ کے حق کےلیے۔پاکستان کے مفاد کے لیےکہ ووٹ ہی مستقبل ہے۔