ملک کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش، موسم خوشگوار

ملک کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش، موسم خوشگوار


اسلام آباد(24نیوز) کبھی رم جھم، کبھی ٹھنڈی ہوائیں، کبھی کبھار موسلا دھار بارش۔ موسم کے رنگ رنگیلے، باغات دھل گئے، گلیاں نکھر گئیں، مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ بارش کی بوندوں کا شورسہانے گیت سنانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں اور ہواؤں نے ڈیرے جما لیےہیں۔ جبکہ بارشیں ہونے کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ اسلام آباد میں موسم ابر آلود ہو گیا، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہوئی ہے۔  

محکمہ موسمات نے کراچی میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کردی۔ کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری ہے۔ شہر قائد کے باسیوں نے جہاں سکھ کا سانس لیا اور سیروتفریح کیلئے ساحل سمندر کا رخ بھی کرلیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سارا دن موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے اور وقفے وقفے سے بارش بھی جاری رہے گی۔

موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار تو ہوگیا لیکن کئی علاقوں میں ابر رحمت زحمت بن گئی۔ بارش سے دو بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ عمرکوٹ سٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص الطاف ولد ظہور ہلاک ہوگیا۔ جبکہ کئی علاقوں میں بارش سے بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔

 

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔