کوٹلی آزاد کشمیر؛شیر کے حملے سے 3 شہری زخمی


آزاد کشمیر(24 نیوز) کوٹلی آزاد کشمیر میں تتہ پانی مکڑالی کے مقام پر شیر آبادی میں گھس گیا۔ شیرنےحملہ کرکے 3شہریوں کوزخمی کردیا۔ مقامی لوگوں نے شیر پکڑ کر ڈی سی آفس پہنچادیا۔

 24 نیوز کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر میں تتہ پانی مکڑالی کے مقام پر شیر آبادی میں گھس گیا اور حملہ کرکے تین شہریوں کو زخمی کردیا۔ مقامی لوگوں نے شیر پکڑ کر ڈی سی آفس پہنچا دیا۔ اہل علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔