ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ آج کٹ جائے گی


کراچی( 24نیوز ) ایم کیو ایم دو پتنگوں کے بعدایک اورپتنگ کٹنے کوتیار ہوگئی۔ ایم پی ایز نائلہ منیر اور ناہید بیگم کی پی ایس پی میں شمولیت کے رکن اسمبلی فوزیہ حمید نے بھی پاک سرزمین کے پلیٹ فارم تلے آنے کے لئے پرتول لیے ، شمولیت کااعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔
کراچی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم کے بعدایک اوررکن قومی اسمبلی فوزیہ حمیدنے بھی مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہونے کافیصلہ کرلیا،، ایم کیو ایم بہادرآباد کی رکن اسمبلی فوزیہ حمید مصطفی کمال سے مسلسل رابطے میں ہیں اوروہ کسی بھی وقت پریس کانفرنس کے ذریعے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی رواں ہفتے مزیدارکان اسمبلی کی پی ایس پی میں شمولیت کاامکان ہے۔


یاد رہے ماضی میں کراچی میں راج کرنیوالی ایم کیو ایم تقسیم در تقسیم کا شکار ہے،اب تک چار گروپ بن چکے ہیںاب مزید تقسیم کی گنجائش بھی نکالی جارہی ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں