پی ایس ایل فائنل کے بعد کراچی میں آنے والی ہےکرکٹ کی کالی آندھی


کراچی ( 24نیوز ) کراچی میں شاہین اورکالی آندھی میں ہوگاٹاکرا، کراچی والے میزبانی کے لیے پرجوش، اتوار کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ کے 500والے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

24 نیوز کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سجے گا انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ ایک بار پھر، ویسٹ انڈیئن کرکٹ ٹیم بنے گی مہمان، دوسری جانب نجی کوریئر کمپنی کے 32 سینٹرز پر پانچ سو سے 5 ہزار والے ٹکٹس فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

 موسم گرم اور تیز دھوپ بھی شائقینِ کرکٹ کے جنون کوکم نہ کرسکے۔ 500 والے ٹکٹس تو ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

کوئی فخر زمان کا فین ہے، تو کوئی سرفراز کا شیدائی، کوئی حیدر آباد سے ٹکٹ خریدنے آیا ہے تو کوئی تھرپارکر سے۔

پہلی دوسری اور تیسری اپریل، سرفراز الیون، کالی آندھی کا سامنا کرے گی۔ 3 ٹوئنٹی میچز میں خوب چھکے اور چکے لگیں گے اور وکٹیں بھی اڑیں گی۔