فیصل آباد؛ جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کے بعد قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی


فیصل آباد(24نیوز) فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ عابدہ کی یونیورسٹی سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز کو مل گئی۔

24نیوز کے مطابق فیصل آباد جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے ذیادتی کے بعد قتل کا معاملہ میں اہم پیشرفت منظرپر آگئی۔ مقتولہ عابدہ کی 25 مارچ کو یونیورسٹی سے نکلنے کی سی سی ٹی وی24 نیوزکو موصول ہوگئی۔  

عابدہ 3 بجکر 19 منٹ پر یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 6 سے دھوبی گھاٹ گلی میں داخل ہوئی۔ طالبہ نے کالے رنگ کا برقع اور سکین کلر کا سکارف زیب تن کیا ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی کے مطابق طالبہ اکیلی یونیورسٹی سے بس سٹاپ پر جا رہی تھی۔

یاد رہے کہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں سیم نالے سے ایک خاتون کی تشد زدہ لاش ملی تھی، پولیس نے لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا تھا۔ بعد ازاں مقتولہ کی شناخت جی سی یونیورسٹی میں ایم اے انگریزی کی طالبہ عابدہ کے نام سے ہوئی تھی۔