پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دے دیا


اسلام آباد (24 نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے پاک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے بھرپور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔

پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغر خان میں کومبیٹ سپورٹ کورس اور ایرانی فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ اورگریجوایشن تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی دہشت گردی کے خاتمے میں مدد اور علاقائی امن کو بحال کرنے کی کاوشوں پر پوری قوم کوفخر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: عالمی امن کو خطرہ،امریکہ ،یورپ روس کیخلاف ایک ہوگئے

انھوں نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں۔ ہماری پُر امن زندگی گزارنے کی خواہش، خطہ میں پائیدار امن و استحکام کی ضامن ہے۔

ایئر چیف نےگریجویٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ قریب میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سمیت دیگر اعلیٰ سول اورعسکری حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا نہ بھولئے: یوم پاکستان، وطن عزیز میں تقریبات، پاک افواج نے دشمنوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے

تقریب میں پی اے ایف اکیڈمی کی"شیردل اور بریوہارٹ فارمیشنز" نےشاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔ پی اے ایف اکیڈمی کی پیرا موٹر گلائیڈر ٹیم نے شاندار فن کا مظاہرہ کیا جسے شرکا نےخوب سراہا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھئے: